16 اکتوبر 2010 - 20:30

کوئٹہ میں جمعہ کے روز شہدائے القد س ریلی کوئٹہ کے چہلم کے سلسلہ میں احتجاجی جلسہ و مجالس کا پروگرام علمدار روڈ کوئٹہ پر منعقد کیا مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کی جانب سے جمعۃ الوداع یوم القدس ریلی کے دوران صہیونی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ستر سے زائد عاشقان بیت المقدس کا چہلم انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش سے ادا کیا گیا۔

جمعہ کے روز کوئٹہ میں علمدار روڈ پر شہدائے القدس ریلی کو خراج عقیدت پیش کرنے اور قاتلوں کی گرفتاری کے لئے  احتجاجی و تعزیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں علماء و اکابرین، ذاکرین، منقبت خوانوں، نوحہ خوانوں اور دانشوروں سمیت ملک بھر سے پیروان اہل بیت (ع) نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہدائے القدس ریلی کوئٹہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا عہد کیا کہ شہدائے القدس ریلی کوئٹہ کی قربانیوں کو فراموش نہیں ہونے دیا جائے گا جن کی عظیم قربانیوں کے سبب آج ملت پاکستان بھی دنیاکی ان ملتوں میں شامل ہو گئی ہے جن کا خون مسلمانوں کے قبلۂ اول اور بیت المقدس کی آزادی کےلئے استعمال ہوا ہے۔مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر انتظام شہدائے القدس ریلی کے چہلم میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماؤں امین شہیدی،علامہ مقصوڈومکی،علامہ ہاشم موسوی،علامہ جمعہ اسدی،علامہ مہدی نجفی،اور آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر عارف قنبری سمیت آئی ایس او بلوچستان کے صدر عامر عباس نے خطاب کیا، جبکہ اجتماع میں ہزاروں عاشقان بیت المقدس نے شرکت کی۔ شرکائے اجتماع نے ہاتھوں میں سیاہ و سرخ پرچم اٹھا رکھے تھے جن پر لبیک یاحسین علیہ السلام، لبیک یا امام زمانہ (عج)، لبیک یا قدس اور شہادت سعادت جیسے نعرے درج تھے جبکہ شرکائے اجتماع نے سروں پر سرخ پٹیاں باند رکھی تھیں جن پر آزادی القدس کے نعرے درج تھے۔اس موقع شرکاء نے عالمی استعمار امریکا او ر اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور یوم القدس کے روز شہید ہونے والی شہدائے القدس کی شہادت کا ذمہ دار امریکی و صہیونی ایجنٹوں کو قراردیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بم دھماکے میں ملوث صہیونی آلہ کار دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ،اس موقع پر اجتماع لبیک یاحسین علیہ السلام کے نعروں سے گونجتا رہا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110